سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) دی ہارلیکس فیکٹری سلاؤ کے متعلق نمائش کا اہتمام۔ برکلے گروپ آف کمپنیز Berkeley Group of Companies نے دی کروو ( سلاؤ لائیبریری )The Curve Slough England UK کی آرٹ گیلری Art Gallery میں دی ہارلیکس فیکٹری سلاؤ، انگلینڈ یوکے The Horlicks Factory Slough England U.K سے متعلق 16 اپریل 2019ء بروز منگل کو ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش Exhibition وہاں پر بنائی جانے والے رہائشی فلیٹوں اور بچوں کے پارک سے متعلق تھی۔ اسکے علاوہ سلاؤ کی تاریخی فیکٹری ہارلیکس کے کلاک ٹاور Clocktower اور دیو قامت طویل چمنی Chimney کے تحفظ کے متعلق بھی تجاویز اور منصوبے شامل تھے۔ پرانی بوسیدہ عمارت کو گرا کر وہاں پر دوبارہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جائے گی جبکہ چمنی اور کلارک ٹاور یونہی سلامت رہے گا۔ ہائی اسٹریٹ سلاؤ سے متصل ’’ دی کروو ‘‘ میں نمائش دیکھنے کے لئے عوام کی ایک بڑی تعداد پہنچی۔ جنہیں خوش آمدید کہا گیا۔ اور ان کو اس بارے یں بریفنگ دی گئی۔ دیگر اسٹاف کے علاوہ جناب ڈینئل کولون Daniel Coulon اور محترمہ ایما مولارکی Emma Mullarkeyبھی موجود تھیں۔ جنہوں نے نمائش دیکھنے کیلئے آنے والوں کی بھرپور راہنمائی کی اور خوش آمدید Welcome کہا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید