افتخار چوہدری نے راجہ ایوب کی عیادت کی جبکہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

افتخار چوہدری نے راجہ ایوب کی عیادت کی جبکہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ و تصویر:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) افتخار چوہدری نے راجہ ایوب کی عیادت کی جبکہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ کے سابق صدر و معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت افتخار احمد چوہدری نے ٹرسٹی جامع مسجد و سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ اور آزاد کشمیر مسلم لیگ ن یوکے کے بزرگ راہنماء راجہ محمد ایوب خان کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی عیادت کی جبکہ پھولوں کا گلدشتہ پیش کیا۔ اس موقع پر برٹش بورن کشمیری نوجوان ریسلر ’’شیر کشمیر‘‘ چوہدری عادل افتخار رُستم اور راجہ سروپ خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ راجہ محمد ایوب خان ایک ماہ سے زائد عرصہ تک ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد گزشتہ ہفتے ہی کو ڈسچارج ہو کر گھر واپس آئے ہیں۔کشمیری و پاکستانی کمیونٹی ممبران نے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ انکی جلد شفاء اور صحت و تندرستی کیلئے دعا کی۔ راجہ ایوب خان نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں