عمران خان کی کامیابی پاکستان کے لئے خوش آئند ھے۔آصف خان

(بریڈفورڈ ) عمران خان کی کامیابی پاکستان کے لئے خوش آئند ھے۔آصف خان
پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر آصف خان نے کہا ھے کہ حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پاکستان اور پورے خطے کے ممالک کے لئے خوش آئند ھے پاکستان میں 25 جولائی کو ھونے والے انتخابات شفاف اور منصفانہ طریقے سے منعقد کئے گئے اور اس کا کریڈٹ پاکستان الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مسلح افواج کو بھی جاتا ھے جنہوں نے بہترین سیکورٹی اور مستعدی سے اس دفعہ انتخابات میں دھاندلی کو ناممکن بنا دیا اور اس بات کا مشاہدہ میں نے خود مختلف پولنگ اسٹیشنزپر کیا آصف خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا اور پارٹی کی مختلف حلقوں میں پارٹی جھنڈے پروموشنل میٹیریل فراہم کرنے کارنر میٹنگ،گلی محلے میں ووٹروں تک عمران خان کا پیغام پہنچانے اور جلسوں سے خطاب کرتے کے ساتھ ساتھ ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے اور اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر کے اوورسیز پاکستانیوں کا تبدیلی کا ساتھ دینے کا پیغام پاکستانی قوم تک پہنچایا پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے وفد نے چئیرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا آصف خان نے کہا کہ عمران کی بطور وزیراعظم پاکستان حلف برداری کی خوشی میں ایک زبردست تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں