دنیا کے پرکشش وزیر اعظم عمران خان یا جسٹن ٹروڈو؟ سوشل میڈیا پربحث

کراچی: عام انتخابات 2018 کے نتائج کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہوں گے جس کےبعد سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے یہ بحث جاری ہے کہ اب دنیا کے پر کشش اورخوبصورت وزیراعظم عمران خان ہوں گے یا جسٹن ٹروڈو۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی وجیہ اورپُرکشش شخصیت کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں اورکروڑوں لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی کسی سے کم نہیں، اپنی پرکشش شخصیت اور نرم مزاجی کے باعث وہ پہلے ہی دنیا کے خوبصورت اور ہردلعزیز وزیراعظم کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں