میں اللہ تعا لیٰ کے بعد گوجرخان کے عوام کا بے حد شکر گزار ہوں:راجہ پرویزاشرف

میں اللہ تعا لیٰ کے بعد گوجرخان کے عوام کا بے حد شکر گزار ہوں:راجہ پرویزاشرف
مندرہ(زاہد شفیق قریشی سے) میں اللہ تعا لیٰ کے بعد گوجرخان کے عوام کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے میری خدمات کو سراہتے اورمجھ سے بے مثال محبت کا اظہار کرتے ہوئے مجھے تخت گوجرخان پرمسند نشیں کیااورجس تاریخی کامیابی سے نوازمیں ساری زندگی بھی محبوب عوام کی چاکری کرتا رہوں تو یہ کم ھے خصوصا اس لیے بھی کہ پڑنے والے ایک لاکھ پچیس ہزار ووٹ آج تک گوجرخان میں کسی اور امیدوار کو اتنے ریکارڈ ووٹ نہیں پڑے محبتوں کا یہ قرض میں ساری عمر نہیں اتار سکتا گوجرخان عوام خصوصا اپنے بزرگوں ،ماوں اور بہنوں کی محبتوں کو کسی صورت نہیں بھول سکتا گوجرخان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پہلے سے بڑھ کر کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم نومنتخب ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 58راجہ پرویز اشرف نے کامیابی کے بعد ،،میڈیا ،،سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر پیپلز پارٹی گوجرخان کے ممتاز راہنما سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ،سید اکرام حسین ایڈوکیٹ ،راجہ احسان الحق قاضیاں،شاہد علی بٹ،راجہ سہیل عزیز گڈو،راجہ ہما عباس،کونسلر ساہنگ راجہ عابد رکھ،کونسلر ساہنگ راجہ شکیل ،راجہ خاور پھروال،کونسلر سٹی راجہ افتخار وزیر،چیئر مین مامونرشید قریشی،چیئر مین میاں عامر رحمٰن وجاوید مغل پٹھان دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میں نے تحصیل کی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے ماسٹر پلان تیار کر لیا ھے اپنے سابقہ دور کے پائپ لائن میں منصوبوں کے علاوہ ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں کام میری ترجیحات میں شامل ھے اب ہم ایک نئے جذبے سے نئی سحر کی بنیاد رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں