مندرہ(زاہد شفیق قریشی سے)یونین کونسل جیرورتیال کے اہم پولنگ سٹیشن بھائی خان کی مرکزی حیثیت کی حامل ویلفیئر سوسائٹی کا اعلامیہ جاری، الیکشن میں ہر رکن آزاد حیثیت سے اپنی آزادانہ مرضی کے مطابق اپنی پسندیدہ سیاسی پارٹی کو سپورٹ کر سکتاہے، مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی کا نام کسی شخص ، ادارے یا سیاسی پارٹی کو استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جیرورتیال کے اہم علاقے بھائی خان میں مرکزی حیثیت کی حامل مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی کا اہم اجلاس زیرصدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی انعقاد پذیر ہوا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد شفیق مغل ، آڈٹ آفیسر محمد نوید صادق سمیت اہل علاقہ ، سوسائٹی کے ناظمین ، اراکین و متعلقین نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی بھائی خان ایک فلاحی ادارہ ہے جس میں شامل تمام ناظمین ، اراکین ، متعلقین اور وابستگان ہر لحاظ سے سوسائٹی کے قیام کے آغاز دن 14اگست 2004 ء سے سیاسی اور مذہبی ومسلکی اعتبار سے آزاد ہیں، مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی بھائی خان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اوراگر کسی جماعت سے تعلق ہے تو اس کی بنیاد صرف اور صرف فلاح انسانیت ہے، سوسائٹی کے منشور کے مطابق ہر رُکن ہر لحاظ سے آزاد ہے اور کسی ممبر کو یہ اجازت نہیں ہے کہ وہ مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرے ، اجلاس میں دلپذیر عباسی ، شہزاد عظیم ، حاجی محمد افضل ، اورنگزیب بٹ ، چنگیز بٹ ، مسز فریدہ جاوید، گلفام حسین ،عاصم رفیق ،عبدالغفور، اللہ دتہ ، محمد صغیر عباسی ، محمد شیراز عباسی ، ابرار حسین شاہ،مطلوب حسین ودیگر نے شرکت کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید