مرکز مندرہ میں میٹرک کے سالانہ نتائج کااعلان

مندرہ(زاہد شفیق قریشی سے)مرکز مندرہ میں میٹرک کے سالانہ نتائج کااعلان،راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے سالانہ نتائج میں مندرہ فوجی فاونڈیشن سکول کی سائنس گروپ کی ہونہار طالبہ عروبہ جاویدنے 1078 نمبر لیکر راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی اور فالکن ہاوس سکینڈری سکول مندرہ کے طلبہ نے بھی تحصیل بھر میں میدان میں مارلیا، فالکن ہاؤس سکینڈری سکول کے ہونہار طالب علم باسط محمودنے 1050 نمبر لیکر ایک مرتبہ پھر سکول کا تحصیل گوجرخان میں نمایاں پوزیشن کا اعزاز حاصل برقرار رکھا ،سکول نے امسال میٹرک کے امتحانات میں برتری حاصل کر لی اور سو فیصد نتیجہ کا ریکارڈ برقرار رکھاعمائدین علاقہ کا پرنسپل کوزبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق حسب روائت مرکز مندرہ کے تعلیمی اداروں فوجی فاونڈیشن سکول اور فالکن ہاوس سکینڈری سکول نے اس سال بھی میٹرک کے امتحانات کے نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کی تمام سابقہ ریکارڈز کو توڑتے ہوئے سکولوں کا نتیجہ مجموعی طور پر راولپنڈی بورڈ اور تحصیل میں نمایاں رہافوجی فاونڈیشن سکول کی سائنس گروپ کی ہونہار طالبہ عروبہ جاویدنے 1078 نمبر لیکر راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی،فالکن ہاوس سیکنڈری سکول مندرہ کے طالب علم باسط محمود1050،فوجی فانڈیشن سکول نگائل کیمپس کی طالبہ نیشنل بینک کے منیجر منیر قریشی کی صاحبزادی ایمن منیر 1036، ججہ کیڈٹ کالج کے حمزہ سفیر قریشی1030،فالکن ہاوس سیکنڈری سکول مندرہ کے محمد عمر1023،رومان ایوب1009،زینب بی بی997،شامیر گل996،فوجی فاونڈیشن ماڈل سکول سٹی کیمپس کی طالبہ طورابہ نعیم قریشی 994، فالکن ہاوس سکنڈری سکول کے طلعہ خورشید بٹ992،حاشر حبیب986،عائشہ ملک982،روہینہ نایاب975،ارشیا اشفاق 952،محمد اذان شہزاد929،بشریٰ912 نمبر لیکر شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا طلبہ و طالبات کے والدین نے سکول کی پرنسپل اور اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل محترمہ نگہت بٹ معاشرے سے تعلیمی پسماندگی اور علاقہ سے جہالت کی تاریکیوں کے خاتمے کے لیے جس طرح شبانہ روز دیپ روشن کر رہی ہیں یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سکول آئیندہ بھی اپنے اعزاز کو برقرار رکھے گا علاقہ بھر کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیات نے پرنسپل میڈم نگہت خورشیدبٹ ،کلیم انور بٹ،تیمور سنی بٹ اور اساتذہ کو بہترین کار کردگی پر مبارک باد پیش کی ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں