پاکستان پیپلزپارٹی مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی

کلرسیداں( عزیزپاشا سے )پاکستان پیپلزپارٹی مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی۔جو لوگ پیپلزپارٹی کی مخالفت کررہے ہیں۔ 25جولائی کو انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔ روزانہ ھزاروں افراد کا ہمارے ساتھ شامل ہونا ہماری کامیابی ہے ۔بلاول بھٹو کی ان تھک کوششوں نے پیپلزپارٹی کو قومی دھارے میں شامل کردیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 57 مہرین انور راجہ نے ایم سی کلرسیداںمیں پی پی پی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجا زبٹ ، ممبر میونسپل کمیٹی کلرسیداں عاطف اعجاز بٹ کی رہائشگاہ پر ایک عظیم الشان کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ پیپلزپارٹی کے ختم ہونے کی باتیں اور پیش گوئیاں کررہے تھے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، 25 جولائی کو ھونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے عوام کو آگے آنا ھو گا ، کوئی بھی امیدوار اس وقت تک حلقہ کی قسمت نہیں بدل سکتا جب تک عوام اس کا ساتھ نہ دیں ، مہرین انور راجہ نے کہا کہ میں سچے جذبے کے ساتھ حلقہ میں آئی ھوں آپ میرے ھاتھ مضبوط کریں میں وعدہ کرتی ھوں کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی آپ کی خدمت کرتی رھوں گی ، یہاں پر لوگ 35 ، 35 سال سے اقتدار کی کرسی پر بیٹھے ھیں لیکن انہوں نے حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دی ، حلقہ کا منتخب نمائندہ وزیر اعظم ھونے کے باوجود حلقہ کیلئے ایک روپے کا کام نہیں کر سکا۔ مہرین انور راجہ نے مزید کہا کہ این اے 57 کی خواتین کے سروں سے پانی کے گھڑے اتارنا اولین ترجیح ھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی ھے اور انشااللہ آئندہ بھی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رھے گا ، مہرین انور راجہ نے کہا میں حقیقت پسند ھوں تختی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ، حلقہ کے عوام جانتے ھیں کہ کہوٹہ میں جی پی او اور پاسپورٹ آفس کس نے بنایا ، سوئی گیس کا منصوبہ کس کا ھے ۔ اس موقع پر پی پی حلقہ پی پی ساتھ کے امیدوار چوہدری محمد ایوب نے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ25 جولائی کو پی پی کی کامیابی کا دن ہو گا مجھے اقتدار کا کو ئی لالچ نہیںانہوں نے کہا کہ 35 سال تک حلقہ پر مسلط رھنے والے شاھد خاقان عباسی نے حلقہ کے عوام کو سوائے محرومیوں کے کچھ نہیں دیا اور انشااللہحلقہ این اے 57 سے مہرین انور راجہ بھر پور کامیابی حاصل کریں گی ، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ھوئے پی پی پی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود نے کہا ہے اب تھانہ کچہری کی سیاست نہیں چلے گی پاکستان پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اپنے دور اقتدار میں میرے چچا مرحوم چوہدری محمدخالد نے کلرسیداں کو میگا پروجیکٹ دیئے جس کا معترف تحصیل بھر کا بچہ بچہ ہے خط پو ٹھوہار کی سرزمین کلرسیداں بار بار پارٹیاں بدلنے والوں کو مسترد کردے گی اور پچیس جولائی کو فیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کے حق میں ہوگا انتخابی نشان تیر پر مہر لگا کر عوامی عدالت سے ایک مرتبہ پھر سرخرو ہونگے پی پی پی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجا زبٹ نے کہا ہے کہ پا کستان پیپلز پارٹی غریب کسان اور مزدور کی جاعت ہے یہ ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے غریب کو جینے کا حق دیا قائد عوام عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اس ملک کو اٹیم بم دیا آج اسی وجہ سے ہمارا ملک قائم دائم ہے آج محترمہ بے نیظر بھٹو شہید زندہ ہو تی یہ وقت نہ دیکھنا پڑتا انہوں نے مزید کہا ہے جو لوگ پیپلزپارٹی کی مخالفت کررہے ہیں۔ 25جولائی کو انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔ روزانہ ھزاروں افراد کا ہمارے ساتھ شامل ہونا ہماری کامیابی ہے ۔بلاول بھٹو کی ان تھک کوششوں نے پیپلزپارٹی کو قومی دھارے میں شامل کردیا پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 57 مہرین انور راجہ ، پی پی سات کے امیدوار چوہدری محمد ایوب کو کلرسیداں سے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے اس موقع پر مرزا محمد ابراہیم ایڈووکیٹ ، شاہد رمضان مرزا ، محمد فیاض کیانی، عاطف اعجاز بٹ نے بھی خطاب کیا آخر میں پی پی کے جیالوں اور معززین علاقہ میں کھانا تقسیم کیا گیا عاطف اعجاز بٹ نے آنے والے تمام مہمانوں اور معززین ، جیالوں پارٹی عہدایدروں کا شکر یہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں