وؤٹ کو عزت

وؤٹ کو عزت
پاکستان میں عام انتحابات کی باز گزشت جاری ہے اور سب ہی پارٹیاں زور و شور سے اپنی انتحابی مہم چلا رہی ہیں امید واروں کے ناموں کا اعلان ہونے کے بعد باقاعدہ الیکشن کیمپین سٹارٹ ہوچکی ہے سب سے پہلے عوام کو ان کے حقوق کا علم ہونا پھر سیاسی شعور کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ قوم شعوری طور پر جاگ رہی ہے پر افسوس پاکستانی قوم شروع سے چند روایتی سیاستدانوں کو منتحب کر کر کہ اپنا وقت اور وؤٹ دونوں ضائع کرتے چلے آرہے ہیں ملک عزیز میں وؤٹ کی عزت محلے کی گلی، نالیاں پکی ہونے کی سی ہے جو شخص لوگوں کی یہ ضروریات پوری کردے وہ وؤٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے پھر وہ کرپشن لوٹ مار کر کہ لوگوں پر حکمرانی کر کہ عوام پہ ظلم وستم کرتا ہے۔برسوں سے اس فرسودہ نظام کو رائج کر کی عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا اور انھیں اپنے حقوق جاننے ہونگے اگر ان کو بنیادی سہولیات میسر نہی تو وہ وؤٹ کا بائیکاٹ کردے۔حکمرانوں کا بنیادی مقصد رعایا کو سہولت فراہم کرنا ہے صحت تعلیم روزگار اب وؤٹ ان بنیاد پر ملے گا جو پارٹی اور لوگ یہ سہولیات عوام کو مہیا کرے گے وہ وؤٹ کے سہی حقدار ہونگے اس لیے حْدارا برادریوں اور خاندانی سیاست کو دفن کیجئے اور اپنے مستقبل کو ووٹ دیجئے اپنا نہی اپنی آنے والی نسلوں کا ان کو غلامی اور قرضوں کے بوج سے بچائے اس بار پاکستان کو وؤٹ دیں ایک پلیٹ چاول یا چند ہزار پیسوں کی خاطر اپنے بچوں کا مستقبل خراب مت کیجئے زارا سوچئے اس بار روائتی اور سیاسی ٹھگ بازوں سے جو حکومت میں آنے کے بعد آپ کو نظر بھی نہی آتے وہ لوگ اب آپ کے بیچ و بیچ ہونگے ان سے جان چھڑائیے اور بہتر نمائندے کو منتحب کرے جو اپنا نہی آپ کا سوچے اور پاکستان کو سنوارے اپنی وؤٹ کی طاقت کو پہچان کر 25 جولائی کو اپنی طاقت دیکھائے اور ایک عوامی حکومت کو برسر اقتدار لائے نئے چہروں کے ساتھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں