ماسٹر کرامت کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزم فنگر پرنٹ کی مدد سے گرفتار
ماہ رمضان میں UC قاضیاں کے نواحی گاؤں پنجگراں کے رہاشی ماسڑ کرامت کے گھر میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ھوئی تھی جس میں کم از کم 50 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ھوا تھا اس ورادات میں تھانہ گوجرخان کی پولیس نے فنگر پرنٹ کی مدد سے تمام ثبوت اگٹھے کیے تھے گزشتہ رات سے راولپنڈی کی سپیشل پولیس نے پنجگراں گاؤں میں چھاپہ مارا کر اسی گاؤں میں رہنے والے ایک نوجوان ،، شاہد ،، کوگرفتارکر لیا اور اس کی نشاندھی پر ایک اور نوجوان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ” GPC نیوز ” کو قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاہد نامی شخص کنگرمندہال کا ریاشی ھے اس نے آج کل رہاش اپنے سسر کے ہاں پنجگراں میں رکھی ھوئی تھی اور مذکورہ شخص کافی عرصے سے ماسٹر کرامت کے گھر مزدوری وغیرہ بھی کرتا تھا قاضیاں چوکی اور تھانہ گوجرخان کی پولیس اس کاروائی سے بے خبر ھے *