پاکستانی عوام اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو ووٹ دیں

سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) پاکستانی عوام اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو ووٹ دیں۔ عبدالحمید مغل ۔ پاکستانی کمیونٹی کے روح رواں، جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر کے متولی اور خدمتگار معروف سماجی شخصیت عبدالحمید مغل آف جہلم پاکستان حال مقیم برطانیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کا عمل صاف و شفاف بنایا جائے۔ پاکستانی عوام اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو ووٹ دیں تاجہ ملک سے کرپشن، بیروزگاری، لوٹ مار اور غربت کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی عوام کے آزمائے ہوئے اور پٹے ہوئے مہرے ہیں۔ انہوں نے سوائے اپنی تجوریاں بھرنے کے ملک و قوم کے مفاد میں کچھ نہیں کیا۔ اس مرتبی پی ٹی آئی کو یہ وقع ملنا چاہیے کہ وہ اقتدار میں آ کر پاکستانی عوام کا بھلا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رائیونڈ اور نوابشاہ میں عام عوام تو کجا خود انکی پارٹی کارکنان کیلئے بھی دروازے بند ہوتے ہیں جبکہ بنی گالہ میں پارٹی کارکن اپنے پارٹی لیڈر سے ہر قسم کا سوال پوچھ سکتے ہیں اور احتجاج بھی کر سکتے ہیں جو کہ ایک سیاسی اور جمہوری حق بھی ہے جبکہ دیگر کے ہاؤسوں پر ہی نہیں زبان پر بھی تالا بندی کی جاتی ہے۔ کیونکہ انکا ماحول گھٹن زدہ ہے۔ وہاں پارٹی کارکنان کو آزادی حاصل نہیں۔ ایک فرد واحد ہی ان پر اپنے آمرانہ فیصلے مسلط کرتا ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف ایک عوامی پارٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں