حیدر آباددکن: بھارت نے 3 پاکستانیوں کو 14سال بعد اپنی شہریت دے دی

حیدر آباددکن: بھارت نے 3 پاکستانیوں کو 14سال بعد اپنی شہریت دے دی۔
میڈیا کے مطابق 3 بھائیوں کو جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی، تقریباً14سال بعد بھارتی شہریت دے دی گئی۔تلنگانہ کے نظام آباد میں ان نوجوانوں کو بھارتی شہریت کی دستاویزات حوالے کی گئیں۔ ان بھائیوں کی ماں کی شادی1988میں پاکستانی شہری سے ہوئی تھی اور شادی کے بعد یہ خاتون پاکستان منتقل ہوگئیں تاہم طلاق کے بعد اپنے3 بچوں کے ساتھ نظام آباد واپس آگئی۔ خاتون کے3 بچے طویل المدت ویزا پر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں