اسلام آباد: پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء پر بھارتی احتجاج یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سے متعلق پاکستان کا اقدام عوام کو مزید بااختیار بنانے کے لیے ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے گلگت بلتستان آرڈر پر بھارتی احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے نئی دہلی کے احتجاج کو مسترد کردیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت من گھڑت احتجاج کے بجائے مقبوضہ وادی سے غیر قانونی تسلط ختم کرے۔